ایران
ہندوستانی مومنین کی ملتِ ایران کے لئے امداد، بھرپور شرکت
ہندوستانی مومنین کی ملتِ ایران کے لئے امداد، بھرپور شرکت
حالیہ جنگ سے متاثر ملتِ ایران کی مدد کے لئے ہندوستان بھر میں مومنین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بالخصوص جموں و کشمیر کے مومنین نمایاں رہے، جہاں خواتین نے زیورات اور بچوں نے اپنی جمع پونجی تک عطیہ کر دی۔
ذرائع کے مطابق مختلف شہروں سے مومنین نے ایران ایمبیسی کے بینک اکاؤنٹس میں رقوم منتقل کیں، جبکہ بعض نے سفارتخانے، قونصل خانوں اور کلچرل مراکز کے ذمہ داران کو نقد امداد بھی فراہم کی۔
امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں اور اسے امتِ مسلمہ کی یکجہتی کی اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔




