اسلامی دنیاایشیاءخبریںسعودی عرب
سعودی عرب میں 2 شیعہ بھائیوں کو پھانسی

اسلامک سوسائٹی "امل” نے ایک بیان جاری کیا جس میں سعودی حکومت کی جانب سے قطیف کے علاقہ الملاحہ سے 2 شیعہ بھائیوں حسن اور عبداللہ محمد غیث کو پھانسی دیے جانے کی شدید مذمت کی گئی۔
شہداء کے اہل خانہ، قطیف اور بحرین کے لوگوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے سوسائٹی نے اس جرم کو شیعہ نوجوانوں کے خلاف سیاسی جبر کے ہدفی عمل کا حصہ سمجھا۔
"امل” سوسائٹی نے انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی رائے عامہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی پھانسیوں کی لہر کو روکنے کے لئے اقدامات کریں اور ان جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔
بیان میں کہا گیا: شہیدوں کے خون سے حق کی آواز کو خاموش نہیں کیا سکتا اور آزادی کا راستہ جاری رہے گا۔




