افغانستان

افغانستان کے 3 صوبوں میں طالبان کا سرعام کوڑے مارنے کا سلسلہ جاری

افغانستان کے 3 صوبوں میں طالبان کا سرعام کوڑے مارنے کا سلسلہ جاری

طالبان نے گذشتہ ہفتہ کے آخر میں کابل، خوست اور سمنگان صوبوں میں ایک خاتون سمیت 11 افراد کو سرعام کوڑے مارے۔

آمو نیوز ایجنسی کے مطابق ان افراد کو زنا، لواط، قتل، چوری اور مارپیٹ جیسے الزامات میں سزا سنائی گئی ہے۔

صوبہ خوست میں 7 افراد کو 35 سے 39 کوڑے اور 3 سے 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

صوبہ کابل میں 2 افراد کو لواط کے جرم میں 20 کوڑوں اور ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔

صوبہ سمنگان میں ایک مرد اور ایک عورت کو زنا کے جرم میں 39 کوڑے مارے گئے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کاروائیوں کو جو طالبان کی جانب سے کھلم کھلا کی جاتی ہیں اور نفرت اور بدگمانی کا باعث بنتی ہیں، بین الاقوامی معیارات کی صریح خلاف ورزی سمجھتے ہیں لیکن طالبان اسے "اسلامی شریعت” کا نفاذ قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button