اسلامی دنیاایشیاءخبریںدنیایورپ

غزہ امدادی کارکنوں کے لئے دنیا کی خطرناک ترین جگہ

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ کو امدادی کارکنوں کے لئے دنیا کا خطرناک ترین مقام قرار دیتے ہوئے ان کی سکیورٹی کے حالات بہتر کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ بحران کے آغاز سے اب تک اسرائیل کے ہاتھوں 400 سے زائد امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں۔

لیمی نے اسرائیلی حکام سے کہا کہ وہ ورلڈ سینٹرل کچن کے قافلہ پر حملے کی تحقیقات کو تیز کریں جس میں 7 امدادی کارکن ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیل کے حملوں میں 50300 سے زائد فلسطینی قتل ہو چکے ہیں اور اسرائیل کو عالمی عدالت میں جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button