ایشیاءخبریںدنیا

فلپائن میں سمندری طوفان یاگی نے مچائی تباہی

کئی ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک

منیلا۔ فلپائن میں سمندری طوفان یاگی نے کئی صوبوں میں تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی ڈیزاسٹر ایجنسی نے پیر کے روز بتایا کہ فلپائن میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سمندری طوفان یاگی نے دارالحکومت منیلا اور قریبی صوبوں میں شدید بارش کی وجہ بننے کے بعد تباہی پھیلا دی ہے۔ منیلا میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ کچھ نشینی علاقوں میں پانی گھروں کی چھتوں تک جمع ہو گیا ہے، دفاتر اور اسکول بند کر دیے گئے ہیں، 105 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں ہر شے کو اڑا لے گئیں۔

قدرتی حادثات کے ادارہ کے سربراہ کا جانی نقصان کے بارے میں کہنا تھا کہ منیلا کے مشرق میں واقع علاقہ اینٹی پولو ایک پہاڑی علاقہ ہے اور یہ لینڈ سلائیڈنگ کا شکار علاقہ ہے، مقامی رہائشیوں کو کافی عرصے سے ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ یہ علاقہ چھوڑ کر دوسرے مقامات پر منتقل ہوں۔ حکام کے مطابق یاگی رواں سال فلپائن میں آنے والا پانچواں سمندری طوفان ہے۔ فلپائن میں عام طور پر سالانہ اوسطا 20 سمندری طوفان ریکارڈ کئے جاتے ہیں اور ان میں سے اکثر طوفانوں میں جو ہلاکتیں ہوتی ہیں اس کی بڑی وجہ لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button