علم اور ٹیکنالوجی

گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے 12.5 ٹریلین ٹن برف کم، سمندر کی سطح میں 3.1 سینٹی میٹر اضافہ

گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے 12.5 ٹریلین ٹن برف کم، سمندر کی سطح میں 3.1 سینٹی میٹر اضافہ

نئی سائنسی تحقیق کے مطابق 1979ء سے 2023ء کے دوران گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا کی برف کی چادروں سے مجموعی طور پر تقریباً 12.5 ٹریلین ٹن برف کم ہوئی، جس کے نتیجے میں عالمی سطحِ سمندر میں 3.1 سینٹی میٹر اضافہ ہوا۔

تحقیق کے مطابق برف کے نقصان کا تقریباً 84 فیصد حصہ گرم سمندری پانی کے باعث گلیشیئرز کے نچلے حصوں اور کناروں کے کٹاؤ سے ہوا، جبکہ 16 فیصد نقصان سطحی پگھلاؤ کے نتیجے میں ہوا۔

مجموعی نقصان میں گرین لینڈ کا حصہ تقریباً 60 فیصد اور انٹارکٹیکا کا 40 فیصد ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق سطحِ سمندر میں اضافے سے ساحلی علاقوں، جزیروں اور نشیبی خطوں میں رہنے والے لاکھوں افراد کے لئے سیلاب کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button