
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے، جن کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 51 اشیائے ضروریہ میں سے 19 کی قیمتوں میں اضافہ، 9 میں کمی جبکہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ میں ڈیزل کی قیمت میں 7.29 فیصد، پیٹرول میں 6.40 فیصد اور ایل پی جی میں 3.26 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ لہسن اور انڈوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ دوسری جانب کیلے 6.17 فیصد، ٹماٹر 5.66 فیصد، پیاز 4.57 فیصد اور مرغی 2.33 فیصد سستی ہوئی۔ رپورٹ میں ہفتہ وار بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔



