اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

مہران بارڈر پر روضہ حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے خدماتی مرکز کا افتتاح

زیارت اربعین کے موقع پر روضہ حضرت عباس علیہ السلام نے زائرین کی خدمت کے لئے مہران بارڈر کے زرباطیہ کراسنگ پر زائرین کی خدمت کے لئے خدماتی مرکز کا افتتاح کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

روضہ حضرت عباس علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر صوبہ واسط میں واقع مہران بارڈر کے زرباطیہ کراسنگ پر زائرین کی خدمت کے لئے مرکز کا افتتاح کر رہا ہے۔ یہ مرکز صوبہ واسط میں زرباطیہ کراسنگ مہران بارڈر پر زائرین کی خدمت کے لئے تیار کیا جا رہا ہے تاکہ کربلا جانے والے زائرین کا استقبال کیا جا سکے۔ شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس پروجیکٹ کے نگراں انجینیئر مصطفی محمد زیاد نے اس حوالے سے بتایا: یہ منصوبہ زرباطیہ کراسنگ مہران بارڈر پر روضہ حضرت عباس علیہ السلام کی نگرانی میں زائرین کے استقبال اور انہیں بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے قائم کیا جا رہا ہے۔

مصطفی محمد زیاد نے بتایا: اس مرکز میں مردوں اور عورتوں کے استقبال اور جلسات کے لئے ہال شامل ہیں جو صحت اور علاج کی سہولت سے آراستہ ہیں اور کھانا تیار کرنے کے لئے ایک باورچی خانہ ہے جو زائرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ انجینیئر ناظر نے اس سلسلہ میں بتایا: اس مرکز کی سہولیات میں اضافہ ہونے والا ہے اور دیگر چیزوں کے علاوہ پانی کا کنواں کھودنا اس مرکز کے ایجنڈے میں شامل ہے تاکہ زائرین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا: یہ پروجیکٹ اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کا افتتاح کر دیا جائے گا اور فی الحال اس کے اگلے حصے پر کام کیا جا رہا ہے اور ہال کو ایئر کنڈیشن، پنکھے اور لائٹنگ میں مطلوبہ سہولیات سے آراستہ کرنے اور زائرین کو دیگر معیاری خدمات فراہم کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے آرٹس اینڈ کرافٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی اس مرکز کی تیاری میں تعاون کیا ہے اور زائرین کو اپنی مصنوعات پیش کرنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔ روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ انجینئرنگ کے نائب ڈائریکٹر انجینیئر عمار صلاح نے بتایا: اس محکمہ کے عملے نے روضہ حضرت عباس علیہ السلام میں متعلقہ محکموں کے تعاون سے زائرین اربعین کی خدمت کے لئے کربلا نجف روڈ پر واقع حضرت عباس علیہ السلام سروس کمپلیکس کی تعمیر نو کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔ صلاح نے بتایا: ایک ماہ سے زائد عرصہ سے اس دفتر کے ملازمین مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ حضرت عباس علیہ السلام سروس کمپلیکس سے متعلق تمام خصوصی امور کی تکمیل اور اس کی تدوین و آرائش کی جائے تاکہ یہ تیار ہو جائے اور ایام اربعین حسینی میں زائرین حسینی کے استعمال میں آئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button