افغانستان
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طالبان کو عالمی احتساب کا سامنا، یورپی ممالک کا عدمِ تسلیم کا اعلان
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طالبان کو عالمی احتساب کا سامنا، یورپی ممالک کا عدمِ تسلیم کا اعلان
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے افغانستان میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر افغان طالبان کو عالمی سطح پر جواب دہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق طالبان کے اقتدار پر قبضے کے پانچ سال بعد بھی سرِعام سزاؤں، خواتین پر پابندیوں اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب جرمنی، فرانس اور اسپین نے طالبان حکومت کو افغانستان کی جائز حکومت تسلیم نہ کرنے کے مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔ تینوں ممالک نے واضح کیا ہے کہ طالبان سے محدود قونصلر یا تکنیکی روابط کو باضابطہ سفارتی شناخت نہیں سمجھا جائے گا۔



