افغانستان
میکس گالا فیسٹیول میں افغانستان سے تعلق رکھنے والی معذور مصورہ ربابہ محمدی نے "کینیڈا کی سال 2026 کی بہترین فنکارہ” کا ایوارڈ حاصل کر لیا
میکس گالا فیسٹیول میں افغانستان سے تعلق رکھنے والی معذور مصورہ ربابہ محمدی نے "کینیڈا کی سال 2026 کی بہترین فنکارہ” کا ایوارڈ حاصل کر لیا
افغانستان سے تعلق رکھنے والی خاتون فنکارہ اور مصورہ ربابہ محمدی، جو ہاتھ اور پاؤں سے معذوری کے باوجود منھ سے مصوری کرتی ہیں، کینیڈا میں "سال 2026 کی بہترین فنکارہ” کا معتبر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔
اس واقعہ کو بین الاقوامی میڈیا میں بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔
خبر رساں ایجنسی "افق نیوز” (Ofaq News) کی رپورٹ کے مطابق، یہ سالانہ ایوارڈ کینیڈا میں ثقافتی ادارے "میکس گالا” کی جانب سے اس افغان فنکارہ کی کوششوں اور شاندار فن پاروں کے اعتراف میں انہیں دیا گیا۔