تاریخ اسلام

شبِ ہجرت؛ امام علی علیہ السلام کا لازوال ایثار

ربیع الاول کی پہلی شب ہجرتِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کی یاد تازہ کرتی ہے؛ وہ تاریخی موقع جب قریش نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کے قتل کی سازش کی، مگر اللہ تعالیٰ نے ان کی تدبیر کو ناکام بنا دیا۔

رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے حکم پر امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام آپؐ کے بستر پر سو گئے، حالانکہ انہیں معلوم تھا کہ دشمن گھر کا محاصرہ کئے ہوئے ہے اور ان کی جان شدید خطرے میں ہے۔

یہ عظیم ایثار لیلۃُ المبیت کے عنوان سے تاریخ میں ہمیشہ کے لئے محفوظ ہوگیا۔ قرآنِ کریم کی آیتِ مبارکہ "وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْرِي نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ” کو شیعہ روایات و تفسیری مصادر میں حضرت علی علیہ السلام کے اسی بے مثال ایثار سے مربوط کیا گیا ہے۔

شبِ ہجرت ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ایمان محض دعوے کا نام نہیں، بلکہ حق، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور رضائے الٰہی کی خاطر قربانی، وفا اور جان نثاری کا نام ہے۔

امیر المومنین امام علی علیہ السلام نے اس رات اپنی جان کو رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کی حفاظت کے لئے پیش کرکے ایثار و وفا کی ایسی لازوال مثال قائم کی، جو رہتی دنیا تک اہلِ ایمان کے لئے مشعلِ راہ رہے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button