ہندوستان

مالیگاؤں میں آدھی رات کو مسجد کی پولیس تلاشی، کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں

هندوستان کے مالیگاؤں شہر کے اسلام پورہ وارڈ میں واقع 103 سالہ قدیم مسجد و خانقاہ برکتیہ نقشبندیہ میں 13 مئی کی رات تقریباً 2 سے 3 بجے پولیس، ناسک کرائم برانچ اور اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے تلاشی لی۔ پولیس نے مسجد کے علاوہ اطراف کے کئی مکانات میں بھی چھان بین کی، تاہم کارروائی کا مقصد واضح نہیں کیا گیا۔

مقامی افراد کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل جوتے اتارے اور مقامی نوجوانوں کی موجودگی میں سرچ آپریشن کیا۔ کئی گھنٹوں کی تلاشی کے باوجود کوئی مشتبہ یا قابلِ ذکر شے برآمد نہیں ہوئی۔

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ڈپٹی ایس پی سدھارتھ بروال سے ملاقات کی۔ ان کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ڈی جی پی کو موصول شکایت کے بعد ناسک کرائم برانچ کی ٹیم مالیگاؤں پہنچی تھی۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مسجد میں کیا تلاش کیا جا رہا تھا۔ واقعہ پر مقامی مسلمانوں میں حیرت اور تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button