دنیا
مغربی کینیڈا میں جنگلات کی آگ، 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر

مغربی کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جنگلات کی آگ تیزی سے پھیلنے کے باعث 20 ہزار سے زائد افراد کو گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اوکاناگن جھیل کے کنارے واقع سمرلینڈ، پیچلینڈ اور دیگر علاقوں میں آگ نے کئی گھروں اور عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لی
بالڈ رینج کے علاقے میں جمعہ کی شام شروع ہونے والی آگ چند گھنٹوں میں تقریباً 50 مربع کلومیٹر تک پھیل گئی۔ سمرلینڈ کے تقریباً 12 ہزار جبکہ پیچلینڈ اور ملحقہ علاقوں کے مزید 8 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق آگ کی شدت اور تیزی کے باعث نقصانات کا حتمی اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔ ماہرین نے اسے خطے میں حالیہ برسوں کی تیزی سے پھیلنے والی جنگلاتی آگ میں شمار کیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں سے خوفزدہ شہریوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔




