عراق

زیارت اربعین حسینیؑ زیارت کے دوران عراق میں انٹرنیٹ بینڈوتھ اور ٹریفک کے بے مثال ریکارڈ قائم؛ سرکاری خزانے کے لئے بڑی آمدنی حاصل

زیارت اربعین حسینیؑ زیارت کے دوران عراق میں انٹرنیٹ بینڈوتھ اور ٹریفک کے بے مثال ریکارڈ قائم؛ سرکاری خزانے کے لئے بڑی آمدنی حاصل

ایام اربعین حسینیؑ میں عراق کے مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور مضبوطی نے ملک بھر میں لاکھوں زائرین کے لئے ڈیجیٹل سہولیات اور رابطے کی آسانیاں فراہم کیں۔

اس عظیم روحانی اجتماع کے دوران مواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں ترقی نے ڈیٹا ٹریفک کے غیر معمولی حجم کو سنبھالنے میں عراق کے بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت کو ثابت کر دیا۔

عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کے مطابق، عراق کے وزیرِ مواصلات مصطفیٰ سند نے ایک بیان میں ملک کی مواصلاتی تاریخ میں بے مثال ریکارڈز قائم ہونے کی خبر دی۔

ان کے مطابق بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کی گنجائش 8.63 ٹیرا بٹ فی سیکنڈ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔

اسی عرصے میں 40 لاکھ 93 ہزار سے زائد بین الاقوامی انکمنگ کالز اور 35 لاکھ 60 ہزار آؤٹ گوئنگ کالز بھی ریکارڈ کی گئیں۔

وزیرِ مواصلات نے اس ٹریفک حجم سے ہونے والی بڑی آمدنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس آمدنی کا بڑا حصہ "میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی” کے ذریعہ اور باقی وزارتِ مواصلات کے ذریعہ سرکاری خزانے میں جمع کرایا گیا ہے۔

یہ کامیابی دنیا کے سب سے بڑے انسانی اجتماع کی میزبانی کے لئے عراق کی اعلیٰ فنی تیاری کی عکاس ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button