عراق

زائرینِ اربعین کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے عراقی وزارتِ صحت کو عالمی ادارۂ صحت کی فنی معاونت

زائرینِ اربعین کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے عراقی وزارتِ صحت کو عالمی ادارۂ صحت کی فنی معاونت

اربعینِ حسینی کے عظیم الشان اجتماع کے قریب آتے ہی، عوامی صحت کے تحفظ اور لاکھوں زائرین کو مؤثر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے وسیع انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے سالانہ انسانی اجتماع کے موقع پر عراقی حکام بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے زائرین، طبی عملے اور میزبان آبادی کے لئے محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کے مطابق، عراق میں عالمی ادارۂ صحت (WHO) کی نمائندہ جمیلہ الراعبی نے عراقی وزارتِ صحت کے ساتھ ادارے کے مسلسل تعاون کی توثیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس تعاون میں متعدی بیماریوں کی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانا، بیماریوں کی بروقت تشخیص، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے نظام کو بہتر بنانا، اور طبی و انتظامی عملے کی تربیت جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارۂ صحت نے کربلا کے محکمۂ صحت اور روضۂ امام حسین علیہ السلام و روضۂ حضرت عباس علیہ السلام کی انتظامیہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی قائم کر رکھی ہے، تاکہ خطرات کے مؤثر انتظام، صحت عامہ سے متعلق آگاہی میں اضافے اور احتیاطی اقدامات کے ذریعہ اس عظیم دینی اجتماع کو زیادہ سے زیادہ محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button