جاپان میں شدید گرمی سے بچاؤ کیلئے ’انسانی فریج‘ تیار
جاپان میں شدید گرمی سے بچاؤ کیلئے ’انسانی فریج‘ تیار
جاپان میں بڑھتی گرمی اور 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے والے درجہ حرارت کے پیش نظر دو جاپانی کمپنیوں نے انسانوں کو ہیٹ ویو سے بچانے کیلئے ایک منفرد پرسنل کولنگ باکس تیار کیا ہے، جسے ’انسانی فریج‘ کہا جا رہا ہے۔
اس اسٹین لیس اسٹیل باکس میں موجود کرسی پر بیٹھنے کے بعد ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کو ٹھنڈا کرتی ہے، جس سے جسمانی درجہ حرارت میں کمی محسوس ہوتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ڈیوائس تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتی ہے اور 20 منٹ بعد خودکار طور پر بند ہو جاتی ہے۔
84 انچ لمبے اور 47 انچ چوڑے اس کولنگ باکس کی قیمت تقریباً 15 لاکھ جاپانی ین ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ روایتی ایئر کنڈیشنر کے مقابلے میں کم بجلی استعمال کرتا ہے اور تعمیراتی مقامات یا دیگر گرم ماحول میں کام کرنے والے افراد کیلئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔




