علم اور ٹیکنالوجی

گوشت اور لمبی عمر میں دلچسپ تعلق، نئی چینی تحقیق سامنے آگئی

گوشت اور لمبی عمر میں دلچسپ تعلق، نئی چینی تحقیق سامنے آگئی

چین میں کی گئی ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 80 سال سے زائد عمر کی کم وزن خواتین اگر گوشت استعمال کریں تو ان کے 100 برس تک زندہ رہنے کے امکانات زیادہ ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ امکان سبزی خور خواتین کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ دیکھا گیا، جبکہ مردوں میں ایسا کوئی واضح فرق سامنے نہیں آیا۔

ماہرین نے بتایا کہ متوازن غذا، مناسب پروٹین اور کیلوریز بڑھاپے میں جسمانی طاقت برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ مچھلی، انڈے اور دودھ جیسی پروٹین والی غذائیں استعمال کرنے والی سبزی خور خواتین کی متوقع عمر بھی گوشت خور خواتین کے قریب تھی۔ ماہرین کے مطابق لمبی اور صحت مند زندگی کا راز متوازن غذا میں پوشیدہ ہے، نہ کہ صرف گوشت یا سبزی خوری میں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button