عراق

عراق کے دارالحکومت میں ماحولیاتی بحران؛ دریائے دجلہ کا 90 فیصد پانی آلودہ، بغداد کے ایک کروڑ سے زائد شہری خطرے میں

عراق کے صوبائی دارالحکومت بغداد کی صوبائی کونسل نے ایک تشویشناک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ دریائے دجلہ کے 80 سے 90 فیصد پانی میں شدید آلودگی پائی جاتی ہے، جس کے باعث یہ پانی انسانی استعمال، پینے، مویشیوں کو پلانے اور حتیٰ کہ زرعی آبپاشی کے لیے بھی موزوں نہیں رہا۔

اس سنگین صورتحال نے بغداد میں مقیم ایک کروڑ سے زائد شہریوں کی صحت کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

عراقی خبر رساں ویب سائٹ السومریہ کے مطابق، بغداد صوبائی کونسل کی خدمات کمیٹی کے نائب سربراہ علی خلیل العامری نے بتایا کہ اس ماحولیاتی بحران کی بنیادی وجہ روزانہ تقریباً 5000 مکعب میٹر شہری سیوریج کا 9 مختلف مقامات سے بغیر کسی صفائی یا ٹریٹمنٹ کے براہِ راست دریائے دجلہ میں چھوڑا جانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتالوں سے نکلنے والا متعدی اور خطرناک طبی فضلہ، خصوصاً بغداد میڈیکل سٹی سے دریائے دجلہ میں پھینکا جانے والا کچرا بھی آلودگی میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button