دنیا

عالمی یومِ مادر پر اقوامِ متحدہ کا خراجِ تحسین

عالمی یومِ مادر کے موقع پر اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں نے الگ الگ پیغامات جاری کرتے ہوئے دنیا بھر کی ماؤں کے اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور فردی و سماجی زندگی میں ان کے مؤثر مقام پر زور دیا۔

یہ پیغامات دنیا کے مختلف ممالک میں یومِ مادر کی مناسبت سے جاری کئے گئے۔

ایندیپینڈنٹ فارسی کے مطابق، اقوامِ متحدہ نے اپنے ایک سرکاری پیغام میں زندگی کے دشوار حالات کا ذکر کرتے ہوئے جنگ، غربت اور مختلف بحرانوں کے مقابلے میں ماؤں کی ہمت و شجاعت کو سراہا اور خاندان و معاشرے کی ذمہ داریوں کے درمیان توازن قائم رکھنے کے لئے ان کی روزانہ جدوجہد کو قابلِ قدر قرار دیا۔

اسی طرح 8 صبح کابل کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاونتی مشن (یوناما) نے افغانستان اور دنیا بھر کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن اور مستحکم معاشروں کی تشکیل میں ماؤں کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ یوناما کے مطابق، ماؤں کی محبت، استقامت اور قربانی ایک پُرامن معاشرے کی تعمیر کی اہم بنیادیں ہیں۔

یہ پیغامات یومِ مادر کے موقع پر معاشرتی ڈھانچے میں خواتین اور خصوصاً ماؤں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button