برطانیہ میں نومبر اسلاموفوبیا آگاہی مہینے کے طور پر منایا جا رہا ہے
برطانیہ میں نومبر اسلاموفوبیا آگاہی مہینے کے طور پر منایا جا رہا ہے
برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کے بڑھتے واقعات کے خلاف نومبر 2026ء کو اسلاموفوبیا آگاہی مہینے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس سال کی مہم کا عنوان Don’t Let It Slide (تعصب کو نظرانداز نہ کریں) ہے۔
برٹش مسلم ٹرسٹ کے مطابق برطانیہ میں اوسطاً ہر پانچ دن میں ایک مسجد پر حملہ ہوتا ہے۔ برطانوی محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں مارچ 2026ء کو ختم ہونے والے سال میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی نفرت پر مبنی جرائم میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور 5132 واقعات درج کئے گئے۔
2012ء میں شروع ہونے والی اس مہم کا مقصد اسلاموفوبیا کے خلاف شعور بیدار کرنا اور نفرت و امتیازی سلوک کے خلاف عوامی سطح پر عملی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ سابق انگلش کرکٹر معین علی بھی اس سال مہم کے سفیر ہیں۔




