خبریںدنیاشیعہ میڈیا اور ادارے

عالمی یوم خواندگی کے موقع پر عالمی تنظیم برائے نفیِ تشدد (مسلمان آزاد) کا بیان جاری

عالمی تنظیم برائے نفیِ تشدد (مسلمان آزاد) نے خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے تعلیم کو بنیادی حق اور پُرامن و عادلانہ معاشروں کی تعمیر کا بنیادی ذریعہ قرار دیا، اور روایتی، جدید اور ڈیجیٹل ہر قسم کی ناخواندگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس حقوقی تنظیم نے اپنے بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ناخواندگی غربت، جہالت اور انتہا پسندی کے پھیلاؤ کی زمین ہموار کرتی ہے، حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ تعلیمی ڈھانچے کی ترقی کے لئے مناسب بجٹ مختص کریں، خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت کریں، اور تعلیمی نصاب میں امن و رواداری کی اقدار کو شامل کر کے انسانی وقار کی بحالی اور پائیدار ترقی کی جانب ٹھوس قدم اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button