
جاپان کے شمالی علاقے میں 7.4 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو تک محسوس کیے گئے اور عمارتیں ہل گئیں۔
جاپانی محکمہ موسمیات نے ممکنہ سونامی کے پیشِ نظر ساحلی علاقوں کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو فوری طور پر اونچی اور محفوظ جگہوں پر منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعظم سانے تکائیچی نے ہنگامی ٹیم تشکیل دے دی ہے، جبکہ احتیاطاً ٹرین سروس معطل اور بندرگاہوں سے جہازوں کو ہٹا لیا گیا ہے۔ سونامی کی لہریں جلد ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔




