شیعہ مرجعیت

دعا، صدقہ اور کارِ خیر تقدیر کو بدلنے اور بلا کو دفع و رفع کرنے کا ذریعہ ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

دعا، صدقہ اور کارِ خیر تقدیر کو بدلنے اور بلا کو دفع و رفع کرنے کا ذریعہ ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست، اتوار 27 جمادی الاولیٰ 1448ھ کو منعقد ہوئی۔

اس نشست میں بھی، گزشتہ نشستوں کی طرح، معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل پر مبنی سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے قرآن کریم کی آیات اور اہلِ بیت علیہم السلام کی متعدد روایات کی روشنی میں فرمایا: تمام امور اور مقدرات بارگاہِ الٰہی میں معین ہیں، لیکن دعا، صدقہ اور کارِ خیر جیسے اعمال تقدیرِ الٰہی کے تبدیل ہونے کا سبب بن سکتے ہیں؛ چنانچہ قرآن میں ارشاد ہے: "یُبَدِّلُ اللَّهُ سَیِّئاتِهِمْ حَسَناتٍ” یعنی "اللہ تعالیٰ ان کی برائیوں کو نیکیوں میں بدل دیتا ہے۔”

معظم لہ نے اعمالِ خیر کے سرنوشت بدلنے میں کردار پر تاکید کرتے ہوئے یاد دلایا: ممکن ہے کسی شخص کے لئے فقر یا بلا مقدر ہو، لیکن کارِ خیر بجا لانے کی وجہ سے خدائے متعال اس تقدیر کو خیر میں تبدیل فرما دیتا ہے۔

آپ نے صدقے کے ذریعہ جانی خطرہ ٹلنے سے متعلق ایک روایت نقل کرتے ہوئے فرمایا: روایات میں آیا ہے کہ ایک شخص جس کی موت سانپ کے ڈسنے سے مقدر تھی، صدقہ دینے کے سبب نجات پا گیا، اور جو خطرہ اس کے ایندھن کی لکڑیوں میں چھپا بیٹھا تھا، وہ اس سے دفع ہو گیا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تاکید فرمائی: دعا، صدقہ اور نیک اعمال نہ صرف آنے والی بلا کو ٹالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بلکہ نازل شدہ بلا کو بھی دور کر سکتے ہیں، اور انسان کی زندگی سے سختیوں اور مصیبتوں کو برطرف کر دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button