ایشیاء

وسطی ایشیا کے راستے چین اور افغانستان کے درمیان سامان کی ترسیل کے نئے روٹ کا آغاز

اوزبکستان کی قومی ریلوے کمپنی نے چین اور افغانستان کے درمیان وسطی ایشیا کے ذریعہ سامان کی نقل و حمل کے لیے ایک نئے کثیر جہتی راستے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس راستے میں کنٹینروں کو پہلے ٹرین کے ذریعے منتقل کیا جائے گا اور پھر زمینی راستے سے سامان افغانستان کے شہر ہرات تک پہنچایا جائے گا۔

روزنامہ 8 صبح کے مطابق سامان چین سے قازقستان کے راستے اوزبکستان پہنچے گا، جس کے بعد ترکمنستان کے ذریعے افغانستان منتقل کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ نیا راستہ تقریباً سات ہزار چار سو کلومیٹر طویل ہے اور اس سے سامان کی ترسیل کے وقت میں کمی آئے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button