ایرانخبریں

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں بچوں کی تباہی، 1100 سے زائد ہلاک یا زخمی: یونیسف کی تشویش

مغربی ایشیا میں جاری جنگ کا سب سے زیادہ اثر بچوں پر پڑ رہا ہے۔ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے اب تک خطے میں جاری تشدد کے نتیجے میں 1100 سے زائد بچے ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 200 بچوں کی ہلاکت ایران میں، 91 لبنان میں، 4 اسرائیل میں اور ایک کویت میں ہوئی ہے۔

یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ اور بمباری اسی طرح جاری رہی تو بچوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ مسلسل حملوں کے باعث لاکھوں بچے اسکول جانے سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو کر بے گھر ہو چکے ہیں۔

ادھر ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ تہران امن کے لیے تیار ہے، تاہم جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے قانونی حقوق کو تسلیم کرنا، نقصانات کا ازالہ کرنا اور مستقبل میں حملوں کو روکنے کے لیے بین الاقوامی ضمانتیں دینا ضروری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button