شیعہ مرجعیت

احکام الہی میں وجوب یا حرمت کے لئے دلیل کا ہونا ضروری ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

احکام الہی میں وجوب یا حرمت کے لئے دلیل کا ہونا ضروری ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 15 ربیع الثانی 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔

جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے بعض اخلاقی فضائل کے احکام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: "الٰہی احکام میں اصل یہ ہے کہ کوئی چیز واجب یا حرام نہیں ہوتی۔”

معظم‌لہ نے مزید فرمایا: “اخلاقی فضائل جیسے ایثار، رحم، مروّت اور احسان — یہ سب مستحب امور ہیں، مگر بعض مواقع پر ثانوی عنوان کی بنا پر ان میں وجوب کا حکم بھی جاری ہو سکتا ہے۔”

انہوں نے تاکید فرمائی: "وجوب اور حرمت کے احکام کے لئے دلیل ضروری ہے؛ اگر دلیل نہ ہو تو تمام اخلاقی فضائل اور نیک اعمال مستحب شمار ہوں گے۔”

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مثال دیتے ہوئے فرمایا: "قرآن میں ارشاد ہوا "وَ أَحْسِنُوا” یعنی ‘نیکی اور احسان کرو’ — اس سے مراد وجوب نہیں بلکہ استحباب ہے۔”

انہوں نے مزید فرمایا: "البتہ اگر احسان کا مصداق صلۂ رحم ہو، اور اس کا ترک قطعِ رحم شمار کیا جائے تو اس وقت وہ واجب قرار پائے گا۔”

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button