افغانستان

کابل میں محمد شہزاد نیازی کی مسخ شدہ لاش کی برآمدگی اور افغانستان میں بچوں و نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بڑھتے واقعات پر تشویش

کابل میں محمد شہزاد نیازی کی مسخ شدہ لاش کی برآمدگی اور افغانستان میں بچوں و نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بڑھتے واقعات پر تشویش

کابل سے لاپتہ ہونے والے نوجوان محمد شہزاد نیازی کی مسخ شدہ لاش گیارہ دن بعد شہر کے مشرقی علاقہ سے برآمد ہوئی ہے۔

اس افسوسناک واقعہ نے شہریوں میں شدید خوف و تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ اسی دوران صوبہ کنڑ میں بھی ایک بچے کی لاش ملنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

روزنامہ 8صبح کی رپورٹ کے مطابق محمد شہزاد نیازی کی لاش کابل کے علاقے ہودخیل سے ملی، جس پر شدید تشدد کے آثار موجود تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ نوجوان گھر سے مکتب جانے کے لیے نکلا تھا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا، اور بعد میں نہایت دلخراش حالت میں اس کی موت کی خبر سامنے آئی۔

مقامی ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ صوبہ کنر کے علاقے نوآباد میں بھی ایک بچے کی لاش دریافت ہوئی ہے، جبکہ حالیہ ہفتوں میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button