پاکستان
قبر پر سجدے کی ویڈیوز وائرل، دیوبندی حلقوں سے خاموشی پر سوالات
قبر پر سجدے کی ویڈیوز وائرل، دیوبندی حلقوں سے خاموشی پر سوالات
پاکستان میں ایک معروف دیوبندی مولوی کی وفات کے بعد ان کی قبر پر بعض عقیدت مندوں کے سجدہ کرنے اور قبر چومنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس کے بعد مذہبی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ جو حلقے ماضی میں قبروں پر سجدے کو “شرک” قرار دیتے تھے، کیا اب اپنے افراد کے اس عمل پر بھی وہی فتویٰ دیں گے یا خاموشی اختیار کریں گے؟
ناقدین نے اس رویے کو دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی عمل اپنے لیے جائز اور دوسروں کے لیے شرک کہنا مذہبی منافقت ہے، جبکہ بعض افراد نے اسے محض عقیدت کا اظہار قرار دیا ہے۔




