پاکستان

عید قربان: قربانی کی روحانی اہمیت اور عوامی مقامات پر ذبح پر پابندی

عید قربان: قربانی کی روحانی اہمیت اور عوامی مقامات پر ذبح پر پابندی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے وکیل اور مرکزی شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی نے عید قربان کی مناسبت سے اپنے بیان میں قربانی کی روحانی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے اخلاص کی یادگار یہ قربانی، محض جانور ذبح کرنے کا عمل نہیں بلکہ اپنے نفس کی خواہشات پر قابو پانے اور غریبوں کے ساتھ ایثار و ہمدردی کا مظہر ہے۔ مولانا نے زور دیا کہ قربانی کی روح کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ ہم اس دن سے روحانی خوشی حاصل کر سکیں، نہ کہ صرف گوشت جمع کرنے کو مقصد بنائیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جانوروں کو کھلے میں یا شاہراہوں پر ذبح نہ کریں، صفائی کا خاص خیال رکھیں، اور شرعی ہدایات کے مطابق خون اور گندگی کو زمین میں دفن کریں۔ اس کے علاوہ ان جانوروں کی قربانی سے اجتناب کریں جن پر حکومت نے پابندی لگائی ہے۔

اسی تناظر میں، اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے ضلع مجسٹریٹ راجندر پینسیا نے 3 جون 2025 کو اعلان کیا کہ بقرعید کے موقع پر عوامی مقامات پر قربانی کی اجازت نہیں ہوگی۔ قربانی صرف 19 مقررہ مقامات پر ہی ممکن ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مذہبی رہنماؤں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 7 تا 9 جون دوپہر 3 بجے تک قربانی مکمل کریں۔ سوشل میڈیا پر قربانی کی ویڈیوز شیئر کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ امن و امان کے لیے انتظامیہ نے پانی، بجلی اور صفائی کے مکمل انتظامات کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button