خبریں

قم میں آیۃ اللہ العظمیٰ وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی تشییع جنازہ؛ علماء، مراجع، حوزوی شخصیات اور ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت

قم المقدسہ، عالمِ تشیع کے ممتاز فقیہ اور مرجعِ تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی تشییع جنازہ بدھ 18 نومبر 2026ء کو ایران کے مقدس شہر قم میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ انجام پائی۔ اس موقع پر علماء و حوزوی شخصیات، اساتذہ، فضلاء، طلاب، سرکاری عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تشییع جنازے کا آغاز صبح 9 بجے مسجد فاطمیہ، واقع خیابان 19 دی (باجک)، قم سے ہوا۔ جلوسِ جنازہ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب روانہ ہوا، جس میں علماء، مراجع کرام کے نمائندوں، حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ و طلاب اور مرحوم مرجع کے شاگردوں نے شرکت کی۔

تشییع کے دوران خطباء اور نوحہ خوانوں نے ذکر مصائب اور مرثیہ خوانی کے ذریعہ مرحوم مرجع کی علمی و دینی خدمات اور مقام و منزلت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جنازہ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے صحن میں پہنچنے کے بعد طواف کرایا گیا اور نمازِ میت ادا کی گئی۔ اس موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button