خبریں
امام حسین علیہ السلام کی سیرت اور قیامِ کربلا پر کوریائی زبان میں نئی کتاب شائع

انسانی مہم "امام حسین علیہ السلام سب کے لئے” نے کوریائی زبان میں ایک نئی کتاب کی اشاعت کا اعلان کیا ہے، جس میں امام حسین علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ اور واقعۂ کربلا میں آپ، آپ کے اہلِ خانہ اور اصحاب کی شہادت کے واقعات بیان کیے گئے ہیں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ کتاب مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام سے وابستہ ایک کوریائی زبان کے استاد نے تحریر کی ہے، جس کا مقصد آن حضرت کے اصلاحی قیام کا تعارف کرانا اور عدل، ایثار اور انسانی کرامت جیسی اقدار کو عام کرنا ہے۔




