Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
افریقہخبریںدنیا

نائیجریا میں سیلاب نے تباہی مچادی، 200 افراد ہلاک، لاکھوں بےگھر

نائیجیریا کی 28 ریاستوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے ، سیلاب سے 200 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ایجنسی نے بتایا کہ سیلاب سے ایک لاکھ 7 ہزار ایکٹر پر پھیلی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں جس کے سبب سخت متاثرہ شمالی علاقے میں خوراک کی قلت کا مزید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ڈیزاسٹر رسپانس ایجنسی کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں سیلاب مزید بدتر ہو سکتا ہے کیونکہ سیلاب کا پانی وسطی اور جنوبی ریاستوں کی جانب نیچے کی طرف بہہ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button