پاکستان
ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی

پاکستان کے شہر ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی تمام 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں اور لاشوں و زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ریلوے حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جبکہ حادثے کے بعد لاپتا ہونے والی ڈیڑھ سالہ بچی کی تلاش جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔




