عراق

کربلائے معلیٰ میں سمارٹ ٹاؤن شپ کا بڑا منصوبہ شروع، ماحولیات کی بہتری، سرسبز علاقوں میں اضافہ اور 1400 سے زائد رہائشی یونٹس کی تعمیر

کربلائے معلیٰ میں سمارٹ ٹاؤن شپ کا بڑا منصوبہ شروع، ماحولیات کی بہتری، سرسبز علاقوں میں اضافہ اور 1400 سے زائد رہائشی یونٹس کی تعمیر

کربلائے معلیٰ کے گورنر نصیف الخطابی نے صوبہ میں پہلے "سمارٹ ٹاؤن شپ” کے تعمیراتی کام کے جلد آغاز کی خبر دی ہے۔

یہ بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ ماحولیاتی معیار کو بہتر بنانے اور جدید شہری ترقی کے مقصد سے تقریباً 10 ہیکٹر رقبے پر تعمیر کیا جائے گا، جس میں 1400 سے زائد جدید رہائشی مکانات شامل ہوں گے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کے مطابق، نصیف الخطابی نے ماحولیات کی بہتری میں کربلا کی پیش قدمی کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس صوبے نے دریاؤں میں تصفیہ کے بغیر گندے پانی کے اخراج کو روکا ہے اور سرسبز علاقوں میں اضافے اور نکاسیِ آب کی نہروں کو منظم کرنے کے لئے وسیع اقدامات کئے ہیں۔

عراق کی وزارتِ ماحولیات نے بھی اعلان کیا ہے کہ یہ ٹاؤن شپ کوڑا کرکٹ خودکار طریقے سے جمع کرنے والے پہلے ذہین نظام سے آراستہ ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button