
مصر کی وزارت صحت و آبادی نے صوبہ جیزہ کے علاقے الوراق میں پیٹرولیم مواد لے جانے والے ٹرک کے حادثے اور آگ لگنے کے نتیجے میں 30 افراد کے جاں بحق اور 15 کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے اور 39 ایمبولینسوں اور علاقے کے اسپتالوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مواد کے رساؤ کی وجہ سے آگ آس پاس کی گاڑیوں تک پھیل گئی اور امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے اور حادثے کی وجہ کی تحقیقات کے لیے حرکت میں آ گئیں۔




