ہندوستان

آیۃ اللہ وحید خراسانی کی مجلسِ ترحیم؛ مولانا محمد میاں عابدی قمی نے علمی و دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا

لکھنؤ: دفترِ نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ، باب النجف لکھنؤ کے زیرِ اہتمام شبِ جمعہ، 26 نومبر 2026 کو حسینیہ قائمہ خاتون، سجاد باغ کالونی میں شیخ الفقہاء آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لئے قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز اجتماعی قرآن خوانی سے ہوا، جس کے بعد تلاوتِ قرآن کریم اور منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمد میاں عابدی قمی نے مرحوم کی علمی و فقہی عظمت، اخلاقی بلندی، تواضع اور دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے تحریکِ فاطمیہ کے فروغ میں ان کے کردار اور آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ کی دینی و اجتماعی قیادت کا ذکر کرتے ہوئے مراجعِ عظام کی بصیرت اور بروقت فیصلوں کو امت کی دینی رہنمائی اور معاشرتی تحفظ کے لئے اہم قرار دیا۔ مجلس میں نظامت کے فرائض مولانا سید علی ہاشم عابدی نے انجام دیا۔ اس موقع پر آیۃ اللہ سیستانی دام ظلہ کے نمائندہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی سمیت علماء، طلاب اور مومنین شریک ہوئے۔ اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button