یورپ

ڈنمارک: حجاب سے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر مسلم قائدین کی نکتہ چینی

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے مسلم اسکارف کو جبر کی علامت قرار دیا ہے، جس پر مسلم برادری کے نمائندوں نے سخت تنقید کی ہے۔ انھوں نے سرکاری اسکولوں میں حجاب پر ممکنہ پابندی کے لیے بحث کی دعوت دی تھی۔
"کوپن ہیگن پوسٹ” کے مطابق دو مسلم رہنماؤں نے وزیر اعظم کے موقف پر تشویش ظاہر کی ہے، جن میں ڈینش مسلم یونین کی صدر صوبیہ فاروق بھی شامل ہیں۔ انھوں نے مجوزہ پابندیوں کی مخالفت کی۔
اس تنازعے نے تعلیمی اداروں میں مذہبی آزادی اور مسلم طالبات کے حجاب پہننے کے حق پر جاری بحث کو ایک بار پھر تازہ کر دیا ہے۔ متاثرہ طالبات پر پابندی کے ممکنہ اثرات کے تعلق سے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button