شیعہ مرجعیت

حرام کے ارادے کے بغیر سامان بیچنا گناہ میں تعاون کے زمرے میں نہیں آتا : آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

حرام کے ارادے کے بغیر سامان بیچنا گناہ میں تعاون کے زمرے میں نہیں آتا : آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی روزانہ علمی نشست منعقد ہوئی۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے گناہ کے مراتب، "اعانہ بر اثم” یعنی (گناہ میں مدد) کے مصادیق اور ان افراد کو سامان بیچنے کے احکام کے بارے میں سوالات کے جواب میں جو حرام استعمال کرتے ہیں، اہم نکات بیان فرمائے۔
معظم لہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ گناہوں کے مختلف درجے ہیں اور بڑے اور چھوٹے کے لحاظ سے سب یکساں نہیں ہیں، فرمایا: انگور یا کھجور جیسی چیز اس شخص کو بیچنا جس کے بارے میں ہمیں معلوم ہو کہ وہ اس سے شراب بنائے گا، جب تک بیچنے والے کا حرام میں مدد کرنے کا ارادہ نہ ہو، جائز ہے اور اس پر "اعانہ بر اثم” کا عنوان صادق نہیں آتا۔
البتہ دیگر موارد میں حرمت کی حد "تسبیب” یعنی (گناہ کا سبب بننا) ہے؛ لہٰذا قتلِ نفس جیسے موارد میں، جہاں کوئی فرد کسی بے گناہ انسان کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا ہو، اسے تلوار جیسے آلات بیچنا کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button