شیعہ مرجعیت
اگر جمعہ کی نماز بغیر خطبے کے پڑھی جائے تو نماز ظہر پڑھنا واجب ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
اگر جمعہ کی نماز بغیر خطبے کے پڑھی جائے تو نماز ظہر پڑھنا واجب ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی روزانہ علمی نشست منگل، 10 ربیع الثانی 1448 کو منعقد ہوئی۔
اس نشست میں بھی گزشتہ نشستوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کی جانب سے مختلف فقہی مسائل پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔
عید قربان اور عید فطر کی نمازوں میں خطبے کے وجوب سے متعلق سوال پر آیۃ اللہ العظمی شیرازی نے فرمایا: عید قربان اور عید فطر کی نمازیں مستحب ہیں، لہذا ان دونوں نمازوں کے خطبے بھی واجب نہیں ہیں۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: جمعہ کی نماز کے خطبے بھی واجب نہیں ہیں، لیکن اگر جمعہ کے خطبے نہ پڑھے جائیں تو نماز ظہر پڑھنا لازم ہے اور جمعہ کی نماز ظہر سے کفایت نہیں کرے گی۔




