شیعہ مرجعیت

والد کی قضا نماز اور روزوں کے لیے اولاد پر لازم نہیں کہ وہ اپنے ذاتی مال سے خرچ کریں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

والد کی قضا نماز اور روزوں کے لیے اولاد پر لازم نہیں کہ وہ اپنے ذاتی مال سے خرچ کریں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 9 رجب 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔
جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے والد کی قضا نماز اور روزوں کے بعض احکام کے بارے میں فرمایا: والد کی قضا نماز اور روزوں کی ادائیگی کے لئے اولاد پر یہ واجب نہیں کہ وہ اپنے ذاتی مال سے خرچ کریں۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: تاہم اگر والد نے اپنے بعد کچھ مال چھوڑا ہو، تو میت کے ذمہ جتنی نمازیں اور روزے قضا ہوں، اتنی مقدار میں اسی مال میں سے ادائیگی کرنا اولاد کے لئے لازم ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button