صحت اور زندگی
خون کی کمی دور کرنے میں مددگار غذائیں؛ آئرن، وٹامن بی 12 اور فولک ایسڈ اہم
خون کی کمی دور کرنے میں مددگار غذائیں؛ آئرن، وٹامن بی 12 اور فولک ایسڈ اہم
خون کے سرخ خلیات یا ہیموگلوبن کی کمی کو انیمیا کہا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں تھکاوٹ، چکر آنا، سانس لینے میں دشواری اور دل کی دھڑکن تیز ہونے جیسی علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق آئرن، وٹامن بی 12 اور فولک ایسڈ کی کمی انیمیا کی اہم غذائی وجوہات میں شامل ہے۔ پالک، ساگ، دالیں، چنے، کلیجی، مچھلی، دودھ، انڈے اور فورٹیفائیڈ اناج ان غذائی اجزا کے حصول میں مددگار ہیں۔
اس کے علاوہ وٹامن سی سے بھرپور مالٹا، کیوی، ٹماٹر اور شملہ مرچ آئرن کے جذب ہونے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ کاجو، تل اور سورج مکھی کے بیج میں موجود کاپر اور گاجر، کدو اور شکرقندی میں پایا جانے والا وٹامن اے بھی خون کے سرخ خلیات کی تیاری اور آئرن کے استعمال میں معاون ہے۔




