افغانستان
طالبان نے بامیان میں حوزاتِ علمیہ کی نگران کمیٹی کے چار شیعہ علماء کو گرفتار کر لیا

بامیان کے مقامی ذرائع کے مطابق طالبان کی انٹیلی جنس فورسز نے حوزاتِ علمیہ کی نگران کمیٹی کے چار شیعہ علماء کو ضلع پنجاب میں دینی مدارس کا وظیفہ (شہریہ) تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کر لیا اور ان سے متعلق مالی رقم بھی ضبط کر لی ہے۔
روزنامہ 8 صبح کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، جبکہ ان علماء کو کابل منتقل کیے جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔




