قم المقدسہ میں بیتِ آیت اللہ العظمیٰ شیرازی میں خیمۂ عزا برپا

قم المقدسہ میں مرجعِ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی (دام ظلہ) کا بیت، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یومِ شہادتِ جانسوز اور امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی غربت کے ایام کی مناسبت سے سوگ و ماتم میں ڈوبا ہوا ہے۔
مجلسِ عزا میں حجج اسلام جناب صالحی، جناب اسلامی اور جناب حائری قزوینی نے خطاب کیا۔ علمائے کرام نے حضرت صدیقۂ طاہرہ زہرائے مرضیہ سلام اللہ علیہا کے مقام و معارف پر روشنی ڈالی اور آپؑ کے اسماء، فضائل اور خطبۂ غرّاء کی تشریح بیان کی۔

اس محفل میں علمائے اعلام، فضلا اور حوزہ ہائے علمیہ کے طلاب کے علاوہ عزاداروں، شیعانِ آلِ اللہ اور کریمۂ اہلبیتؑ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس کا اختتام حضرت زہراؑ کی مصیبتِ شہادت، آلِ اللہ کی غربت و مظلومیت کے ذکر اور امامِ زمانہ (ارواحنا فداہ) کے ظہورِ پرنور کی دعا پر ہوا۔




