علم اور ٹیکنالوجی
تمباکو نوشی سے ڈیمینشیا کا خطرہ 52 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، تحقیق
تمباکو نوشی سے ڈیمینشیا کا خطرہ 52 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، تحقیق
آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ تمباکو نوشی سے نہ صرف دل اور پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں بلکہ دماغی تنزلی اور ڈیمینشیا کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
28 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل 61 تحقیقی مطالعات کے تجزیے کے مطابق، تمباکو نوشی کرنے والوں میں ڈیمینشیا کا خطرہ 31 فیصد، الزائمر کا 40 فیصد اور دماغی شریانوں سے متعلق ڈیمینشیا کا خطرہ 52 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ روزانہ 10 سگریٹ پینے سے ڈیمینشیا کا خطرہ 16 فیصد اور 20 سگریٹ پینے سے 34 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے ای کلینیکل میڈیسن میں شائع ہوئے ہیں۔




