پاکستان

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 218 ریکارڈ

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 218 ریکارڈ

پاکستان کا شہر لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 218 ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شہر کی فضا میں آلودہ ذرات اور کیمیائی مادوں کی مقدار عالمی ادارۂ صحت کی مقررہ حدود سے 28 گنا زیادہ ہے۔ بیدیاں روڈ اور اطراف میں آلودگی کی شرح 295، گلبرگ میں 256، برکی روڈ پر 207 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 204 ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ ڈیفنس میں اے کیو آئی 191، ماڈل ٹاؤن میں 184 اور کینٹ میں 155 رہا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button