شیعہ مرجعیت

ائمہ علیہم السلام کی سیرت میں ظاھری فرق، ہر ایک کو سونپی گئی خاص الٰہی ذمہ داری کا نتیجہ : آیت اللہ العظمیٰ شیرازی

ائمہ علیہم السلام کی سیرت میں ظاھری فرق، ہر ایک کو سونپی گئی خاص الٰہی ذمہ داری کا نتیجہ : آیت اللہ العظمیٰ شیرازی
 
آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست قم میں منعقد ہوئی۔
اس نشست میں بھی گزشتہ نشستوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کے مواقف اور طرزِ عمل میں فرق کی وجہ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا، جس میں امام حسن علیہ السلام کی صلح، عاشورا میں امام حسین علیہ السلام کے قیام اور عاشورا کے بعد ائمہ اطہار علیہم السلام کے رویوں کا حوالہ دیا گیا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ معتبر روایات کی روشنی میں چودہ معصومین علیہم السلام، یعنی رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ، حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور بارہ ائمہ علیہم السلام میں سے ہر ایک کو خدائے عزوجل کی جانب سے ایک مخصوص مأموریت اور خاص شرعی ذمہ داری سونپی گئی تھی، جس پر وہ اپنے زمانے کے تقاضوں کے مطابق عمل فرماتے تھے۔
معظم لہ نے فرمایا کہ ائمہ اطہار علیہم السلام کے اندازِ کلام، خطبات اور طرزِ عمل میں فرق، مثلاً مختلف ادوار میں امام سجاد اور امام باقر  علیہم السلام کے جداگانہ رویے، سب کے سب ان مخصوص شرعی تکالیف کی بنیاد پر تھے جو پروردگارِ متعال کی جانب سے براہِ راست ہر ایک کے لیے مقرر کی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button