شرعی احکام کے فہم کے لئے صرف قرآن کافی نہیں، اہلِ بیت علیہم السلام کی روایات سے رجوع ضروری ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
شرعی احکام کے فہم کے لئے صرف قرآن کافی نہیں، اہلِ بیت علیہم السلام کی روایات سے رجوع ضروری ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست بروز منگل، 3 ربیع الثانی 1448ھ کو منعقد ہوئی۔
اس نشست میں سابقہ مجالس کی طرح معظم لہ نے حاضرین کی جانب سے مختلف فقہی مسائل پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے شرعی احکام کے استنباط اور فہم کے لئے اہلِ بیت علیہم السلام کی روایات کی جانب رجوع کی ضرورت کے حوالے سے فرمایا: احکام کے سمجھنے کے لئے جیسا کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا "کتاب اللہ وعترتی اہل بیتی” اہلِ بیت علیہم السلام کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: قرآن کریم میں بہت تھوڑے احکام ذکر ہوئے ہیں، جبکہ اکثر احکام معصومین علیہم السلام کی روایات میں بیان کئے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی تاکید فرمائی کہ قرآن کریم میں صرف 500 آیات احکام سے متعلق ہیں، جبکہ صرف وسائل الشیعہ میں چالیس ہزار ایسی روایات موجود ہیں جو احکام شرعیہ پر مشتمل ہیں۔




