خبریںہندوستان

دہلی میں گریپ-2 نافذ، کوئلے اور لکڑی کے استعمال پر پابندی

دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی بڑھنے کے بعد کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (گریپ) کا مرحلہ-2 فوری طور پر نافذ کر دیا ہے۔ اس کے تحت ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور ڈھابوں میں کوئلے اور لکڑی کے استعمال، بشمول تندور جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نجی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کے لئے پارکنگ فیس بڑھانے اور ڈیزل جنریٹروں کے استعمال پر پابندی جیسے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

سی پی سی بی کے مطابق جہانگیر پوری میں اے کیو آئی 428 اور روہنی میں 396 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ علی پور میں 375، وویک وہار میں 370 اور نریلا میں 363 رہا۔

آلودگی پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ نے سڑکوں کی مشینی صفائی، پانی کے چھڑکاؤ اور گاڑیوں کی جانچ مہم تیز کر دی ہے۔ یکم نومبر کو دہلی میں 14,930 گاڑیوں کی جانچ کی گئی اور پی یو سی ضوابط کی خلاف ورزی پر 566 چالان کئے گئے۔ اسی دوران ٹریفک پولیس نے 7,279 گاڑیوں کی جانچ کے بعد 714 کو دہلی کی سرحد سے واپس بھیجا اور 38 گاڑیاں ضبط کیں۔

انتظامیہ نے شہریوں سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے اور آلودگی پر قابو پانے کے لئے جاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button