خبریںیورپ

اسلامک یونینِ آسٹریا کا اسلاموفوبیا کے خاتمے کا مطالبہ

اسلامک یونینِ آسٹریا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ملک کی سیاسی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام مخالف پالیسیوں اور مسلمانوں کے خلاف تحقیر آمیز بیانات کو فوری طور پر بند کرے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ردِعمل آسٹریا کی پیپلز پارٹی کی جانب سے نفرت پر مبنی ایک پوسٹ شائع کئے جانے کے بعد سامنے آیا، جس میں مسلمانوں کو باہمی ہم آہنگی کے لئے ایک چیلنج قرار دیا گیا تھا۔

اسلامک یونینِ آسٹریا نے خبردار کیا کہ اس نوعیت کے بیانات اور پابندیوں پر مبنی قوانین، جیسے 14 سال سے کم عمر بچیوں کے لئے حجاب پر پابندی، منفی تعصبات کو مضبوط کرتے ہیں، سماجی تقسیم میں اضافہ کرتے ہیں اور پُرامن بقائے باہمی کو کمزور بناتے ہیں۔

تنظیم نے باہمی احترام، مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا اور امتیازی قوانین اور سیاسی رویّوں میں فوری اصلاح کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button