اسلامی دنیاشامعراق

عراقی زائرین کے قافلوں کا سوریہ میں حرمِ حضرت زینب و حضرت رقیہ سلام‌اللہ علیہما کی زیارت کے لیے سفر جلد بحال ہوگا

عراقی زائرین بہت جلد سوریہ کے لیے اپنے زیارتی سفر بحال کر سکیں گے اور حضرت زینب کبریٰ اور حضرت رقیہ سلام‌اللہ علیہما کے مقدس حرموں کی زیارت سے مشرف ہو سکیں گے۔
مڈل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیرِ اعظم علی فالح الزیدی نے اپنے حالیہ دورۂ سوریہ کے دوران حرمِ مطہر حضرت زینب سلام‌اللہ علیہا میں حاضری کے موقع پر بتایا کہ اپنے ہم وطنوں کے لیے سوریہ میں اہلِ بیت علیہم السلام کے مقدس مزارات کی زیارت کو آسان بنانے کی غرض سے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے، جس کے تحت یہ سفر آئندہ قریبی دنوں میں شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button